پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا 15 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے پی کے اور پنجاب کے بعد اسلام آباد کے نجی اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری
کے پی کے اور پنجاب کے بعد اسلام آباد کے نجی اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی:پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے سربراہان نے 15 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اسکولوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

دوسری جانب اسکول مالکان نے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی آرڈیننس کو چیلنج کرتے ہوئے ایس او پیز تیار کرلئے ہیں جبکہ 15جون سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے مسلسل بند ہونے کے باعث اساتذہ کرام اور ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ پہنچی ہے جبکہ ہمارے لئے بجلی کے بل اور اسکولوں کا کرایہ دینا بھی محال ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کے آرڈیننس کو بھی چیلنج کر دیا ہے۔ دوران پریس کانفرنس صحافیوں کی جانب سے جب ایڈوانس اسکول فیسوں کے حوالے سے سوالات کئے گئے تو کمیٹی سربراہان کے پاس کسی بھی سوال کا کوئی معقول جواب نہ تھا جس پر تمام سربراہان بات کو گول مول کرگئے۔

Related Posts