کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میں مارکیٹ 6پوائنٹس کی معمولی کمی پر بند ہوئی جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، اتارچڑھاؤکے بعد مارکیٹ چھ پوائنٹس کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں 34ہزار 401پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 337کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ی لین دین کیا گیا۔
183کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ 131کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 34ہزار 657جبکہ کم ترین سطح چونتیس ہزار تین سو چون ریکارڈ کی گئی۔
آج کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70پیسے سستا ہوگیا جبکہ کاروبار کے بعدڈالر 165اشاریہ 20سے 165اشاریہ 25پر آگیا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 57پیسے کی کمی ہوگئی۔