عمران، وسیم، وقار، ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں کس نے لیں؟ پی سی بی نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران، وسیم، وقار، ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں کس نے لیں؟ پی سی بی نے بتادیا
عمران، وسیم، وقار، ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں کس نے لیں؟ پی سی بی نے بتادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوال کیا کہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں قومی ٹیم کے کس کھلاڑی نے لیں  جس کا جواب کچھ گھنٹوں کے بعد پی سی بی نے خود دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج صبح پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوال کیا کہ ٹیسٹ میچز کے دوران پاکستان کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ کس کھلاڑی نے وکٹیں لیں اور خود ہی اشارہ بھی دیا کہ وسیم اکرم نے سب سے زیادہ 414 وکٹیں لی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹوئٹر صارفین کو چند گھنٹوں کا وقت دیا گیا جس کے دوران انہیں بتانا تھا کہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں پاکستان کے کس کھلاڑی نے لیں؟ جس پرچند ٹوئٹر صارفین نے بالکل درست جواب دیا جس کی تائید کرکٹ بورڈ نے بھی کی۔

بعد ازاں پی سی بی نے خود بتایا کہ پاکستان کیلئے سب سے زیادہ 414 وکٹیں وسیم اکرم نے لیں جبکہ دوسرے نمبر پر وقار یونس ہیں جنہوں نے 373 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسرے نمبر پر وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان ہیں جنہوں نے 362 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچز کے دوران پویلین کی راہ دکھائی۔ 

Related Posts