اسلام آباد :وزٹ ویزہ پر ابوظہبی جانیوالے محصور پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کی اپیل کردی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے سے ابوظہبی میں پھنسے ہوئے پاکستانی اظہر اور دوسرے ساتھیوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہم لوگ وزٹ پر ابوظہبی آئے تھے لیکن اچانک لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ہم تقریبا تین ماہ سے ابوظہبی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم نے اتحاد ایئرویز کی ٹکٹیں خریدی تھیں جو 29 مارچ کو واپس پاکستان جانے کے لئے اوکے کرائی تھیں لیکن اس وقت پاکستان میں فضائی آپریشن معطل ہو چکا تھا ۔
ان کا کہنا ہے کہ اب ہم یہاں ابوظہبی میں انتہائی مشکل مصیبت میں ہیں ،ہمارے پاس کھانے پینے کی کوئی سہولت نہیں ،پیسے ختم ہوچکے ہیں ،ہم یہاں کسی کے پاس رہ رہے ہیں، جگہ بھی رہنے کی کم ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی تحقیقات کیلئے سروے کا فیصلہ کر لیا