قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے زندگی کی 54 بہاریں دیکھ لیں، وسیم اکرم اپنی سالگرہ آج منائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ وسیم اکرم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ وسیم اکرم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وسیم اکرم نے بائیں ہاتھ سے یہ وکٹیں لیں جو بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے لیں، یہ ایک الگ اعزاز ہے۔ ہم دنیائے کرکٹ میں اپنے وقت کے بہترین فاسٹ باؤلر کو ان کے یومِ پیدائش کے موقعے پر سالگرہ مبارک کہتے ہیں۔
???? Most wickets by a fast bowler in ODIs
???? Most wickets by a left-armer in international cricketHappy Birthday to one of the greatest fast bowlers of all time @wasimakramlive! pic.twitter.com/CWpEUCe66g
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 3, 2020