رکنِ قومی اسمبلی منیر اورکزئی حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رکنِ قومی اسمبلی منیر اورکزئی کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد انتقال کر گئے
رکنِ قومی اسمبلی منیر اورکزئی کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد انتقال کر گئے

پشاور: رکنِ قومی اسمبلی منیر اورکزئی کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

رکنِ قومی اسمبلی منیر اورکزئی نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت نکلا جبکہ دو ماہ قبل قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وہ بیمار ہو گئے جس کے بعد گزشتہ ماہ کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے تاہم آج ان کی حرکتِ قلب بند ہو گئی جس کے نتیجے میں منیر اورکزئی دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔

اس حوالے سے رکنِ قومی اسمبلی کے بھتیجے عرفان اللہ نے تصدیق کی کہ منیر اورکزئی آج صبح کے وقت حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے، ان کی عمر 60 برس تھی۔

منیر اورکزئی کے بھتیجے عرفان اللہ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ آج 3 بجے خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم میں ادا کی جائے گی۔ گزشتہ ماہ 65 سالہ رکنِ پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئی تھیں۔

ڈی سی گجرانوالہ سہیل اختر کے مطابق شاہین رضا لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں جبکہ پہلے انہیں گجرانوالہ کے سول ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کی رکن شاہین رضا کو کورونا وائرس سے  فیلڈ ہسپتال کے دورے کے دوران متاثر ہوئیں جس کے بعد وہ دورانِ علاج چل بسیں۔ 

Related Posts