اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 90.74 پوائنٹس کی تیزی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 90.74 پوائنٹس کی تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 90.74 پوائنٹس کی تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کی صورتحال کے بعد 90.74 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران بجٹ پیش ہوگا، جس کے باعث زیادہ تر سرمایہ کار انتظار کرو کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں، گزشتہ ہفتے ملک بھر میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد جب کاروبار کا آغاز ہوا تو اس وقت بھی حصص مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنایا اور وہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

آج کے دن کے دوران حصص مارکیٹ میں پہلے دو گھنٹوں کے دوران غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا، جس کے بعد پہلے دو گھنٹوں کے دوران 66.24 پوائنٹس کی مندی دیکھنے کو ملی، مندی کے باعث انڈیکس 33866 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ پورے کاروباری روز کے دوران جاری رہا، جبکہ ایک موقع پر انڈیکس 33820.09 پوائنٹس کی نچلی سطح جبکہ تیزی کے باعث انڈیکس 34062.14 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 90.74 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34021.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.27 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران 12 کروڑ 41 لاکھ 36 ہزار 907 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Related Posts