دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 61 لاکھ 56 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 70 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 61 لاکھ 56 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 70 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 61 لاکھ 56 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 70 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں61لاکھ 56ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 70ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر61 لاکھ56 ہزار914 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے12فیصد (3لاکھ70ہزار918) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ53 ہزار 506فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد30 لاکھ48ہزار 957 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے27لاکھ37ہزار39فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اٹلی کے بعد فرانس، جرمنی،بھارت اور ترکی  سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت مشکلات سے دوچار ہے۔ وائرس پر قابو پانے کے بعد ہماری معیشت مستحکم ہوگی۔

نجی ٹی وی کو 4 روز قبل خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم مستقل طور پر ملک کی معاشی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے شرح تبادلہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس  کے بعد معیشت مستحکم ہوگی۔اسٹیٹ بینک

Related Posts