لاہور:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیان پر ڈاکٹر شہباز گل نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جھلک ضرور دکھائیں بار بار دکھائیں عوام کو پتہ چلتا ہے، میاں صاحب کبھی بھی بیمار نہیں تھے۔عوام سے جھوٹ بولا گیا۔
شہباز گل نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عوام سے اداروں سے جھوٹ بولا گیا۔ اخلاقیات کا لیول یہ ہے کہ پہلے دبا کر جھوٹ بولا جاتا ہے پھر اس پر ناز کیا جاتا ہے۔
اس کو کہتے ہیں اعتماد۔فراڈ اعتماد کہ ساتھ۔جھوٹ اعتماد کہ ساتھ۔ بیماری پر جھوٹ اعتماد کہ ساتھ۔ عدالت سے کرپٹ اور چور کہلائے اعتماد کہ ساتھ۔ کیلبری فونٹ پر جھوٹے ثابت ہوئے اعتماد کہ ساتھ۔رشوت بھتہ اور چوری کہ پیسے پکڑنے پر مسکرائے اعتماد کہ ساتھ۔سارا خاندان مفرور ہے اعتماد کہ ساتھ pic.twitter.com/LI3xTdRs0M
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 30, 2020