نواز شریف کا خوف مخالفین کو جینے نہیں دیتا،نہ حکومت کرنے دیتا ہے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کا خوف مخالفین کو جینے نہیں دیتا،نہ حکومت کرنے دیتا ہے، مریم نواز
نواز شریف کا خوف مخالفین کو جینے نہیں دیتا،نہ حکومت کرنے دیتا ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز نے نواز شریف کی چائے پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی ایک جھلک سے ان کے مخالفین کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین کا ہر حربہ ہمیشہ کی طرح الٹا ہو گیا، تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح ناکام ہوا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نوازکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ایک جھلک سے ان کے مخالفین کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں جب کہ اس تصویر سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے چاہنے والے خوش ہوئے اور ان کو حوصلہ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ ایسی حرکتوں سے یہ لوگ صرف اپنا مزید نقصان اور نوازشریف کو انجانے میں فائدہ پہنچاتے ہیں، نواز شریف کا خوف نا ان کو جینے نہیں دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے، یہی ان کی سزا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے کم نہیں کیا جاسکتا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں نے نواز شریف کو مارنے کی پوری کوشش کی لیکن اللہ کے حکم سے وہ محفوظ رہے، یہ لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر میری بیہوش والدہ کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں تو ان کے لیے نوازشریف کی اپنے گھر کی خواتین اور بچیوں کے ساتھ چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر یہ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا۔

Related Posts