اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 64 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 317ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2 ہزار 636نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 64ہزار28ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک5 لاکھ20ہزار 17 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد11ہزار931ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے25 ہزار309، پنجاب میں 22ہزار 964، خیبرپختونخواہ میں 8ہزار 842، بلوچستان میں3 ہزار 928، آزاد کشمیر میں 227، گلگت بلتستان میں658جبکہ اسلام آباد میں 2 ہزار 100 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر40ہزار 406فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ22ہزار 305 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 432 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں410 افراد جاں بحق ہوئے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے باعث396، گلگت بلتستان میں 9، اسلام آباد میں22 جبکہ بلوچستان میں 43 افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں59لاکھ 6ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 62ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر59 لاکھ6 ہزار202 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے12فیصد (3لاکھ62ہزار24) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 62 ہزارافراد ہلاک