بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیررہاہے،شہبازشریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیررہاہے،شہبازشریف
بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیررہاہے،شہبازشریف

لاہور: صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے یوم تکبیرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیررہاہے، یہ موقع تھاکہ وزیراعظم آگے بڑھ کرقوم کواکٹھاکرتے،مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کوروناکے معاملے پرکنفیوژن پھیلائی گئی، ملکی تاریخ میں ایٹمی دھماکوں کویادرکھاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کیلیے کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاگیا،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیررہاہے۔

سب جانتے ہیں نوازشریف نے دھماکے کرنے کیلئے بھاری پیکج ٹھکرایا،نوازشریف نے دھماکے کرکے پیغام دیاکہ وہ ہمیشہ سر اٹھا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کادن ہمارے لیے ناقابل فراموش ہے،ہم نے پاکستان کومضبوط بنانے کیلئے اپنی جانوں کوخطرے میں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاکستان نے بھارت کے 5کے مقابلے میں 6دھماکے کئے، آج ہی کے دن ن لیگ کی حکومت نے ملک کو نیا استحکام بخشا۔

Related Posts