اسلام آباد:عالمی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر برائے ابلاغ (کمیونیکیشن) جیری رائس نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کیلئے قرض پروگرام کا جائزہ جلد مکمل کر لے گا تاکہ قرض کے معاملات طے پاسکیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزیرِ اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم پر مشتمل پاکستانی حکام کے درمیان آئی ایم ایف سے قرض کیلئے مذاکرات کا دور جاری ہے جس کے دوران قرض کی شرائط و ضوابط پر غور جاری ہے۔
قرض پروگرام کیلئے تکنیکی مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے ابلاغ جیری رائس نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں بھی قرض پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسرا جائزہ مکمل کرنے کے بعد مثبت نتائج متوقع ہیں۔
تکنیکی مذاکرات کے دوران ایکسٹینڈڈ فنڈ فیزیبلٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ جیری رائس نے کہا کہ گزشتہ مذاکرات کورونا وائرس کے باعث تعطل کا شکار ہوئے، تاہم آج ہونے والے مذاکرات کے دوران تفصیلات طے کر لی جائیں گی۔