مجھے بلیک میل کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں اور ہراساں بھی کیا گیا، عظمیٰ خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے بلیک میل کیا گیا، دھمکیاں دی گئی اور ہراساں کیا گیا، عظمیٰ خان
مجھے بلیک میل کیا گیا، دھمکیاں دی گئی اور ہراساں کیا گیا، عظمیٰ خان

کراچی: مشہور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی اداکار عظمیٰ خان نے ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے ملنے کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔

اس حوالے سے اداکارہ نے فیس بک پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ میرا ذاتی بیان ہے، برائے مہربانی انصاف کی اس جدوجہد میں میری مدد کی جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ“مجھے شرمندہ، بلیک میل، ہراساں کیا گیا، مجھے پچھلے تین دنوں میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ہارنے کیلئے کچھ نہیں، میں نے پاکستان کے بااثر اور مضبوط لوگوں سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے مار دیا جائے گا۔ لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

https://twitter.com/uzmaaaK/status/1265607087431782402

عظمیٰ نے مزید کہا، ”میں یتیم ہوں،لہٰذا آپ میرے والدین کو قتل نہیں کرسکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ آپ مجھے مار ڈالیں۔ ” وائرل ہونے والی کسی ویڈیو کا اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ساری دنیا کے سامنے شرمندہ کیا گیا ہے، چونکہ میں ایک عورت ہوں اور ظاہر ہے کہ سب سے زیادہ کمزور اور آسان شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑوں گی۔

FIR updated

عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے مبینہ طور پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروائی ہے۔ انہوں نے اس کی تازہ تصویر بھی شیئر کی۔

انہوں نے کہا کہ میں پنجاب پولیس سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہماری ایف آئی آر درج کروائے اور میری بہن کا طبی معائنہ (جو ہمارا بنیادی حق ہے) کروائے۔ان کا کہنا تھا کہ جتنے پاکستانی ملک ریاض ہیں اتنی ہی میں بھی ہوں۔

معروف اداکارہ عظمیٰ خان نے ایک ویڈیو کے جواب میں یہ بیان دیا جو پچھلے دو دن سے سوشل میڈیا پر چل رہی ہے، اس شارٹ کلپ میں اداکارہ اور ان کی بہن کو نامعلوم خاتون مبینہ طور پر عثمان نامی شخص کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے کا الزام عائد کررہی ہیں۔

Related Posts