عوام احتیاط نہیں کررہے، وفاقی حکومت نے بھی لاک ڈاؤن سخت کرنیکی وارننگ دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SOPs not being followed, lockdown could be toughened if situation persists: Dr Zafar Mirza

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لوگ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں ،حکومت لاک ڈاؤن سخت کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عیدالفطر کے دوران ایس او پیز کی عدم تعمیل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ ساتھ اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو یہ بیماری قابو سے باہر ہوجائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 37ہزار700 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 112 اس وقت وینٹی لیٹروں پر ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مجموعی طور پر 5.5 ملین لوگ کورونا وائرس میں  مبتلا ہوچکے ہیں ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا میں 3لاکھ 46ہزار416 اموات کی تصدیق

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر  صورتحال برقرار رہتی ہے تو حکومت عید کے بعد لاک ڈاؤن کو سخت کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

Related Posts