کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالےسے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کل سے صوبے میں سخت کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں کل دوپہر ایک بجے سے 5 روز کیلئے سخت کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ابتدائی طور پر ایک ہفتے کیلئے کرفیو نافذ کیا جائیگا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے وقت لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ہدایت پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آیا تھا جبکہ سندھ میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں سب سے پہلے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کیا تھا۔
مزید پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کابچوں میں کوروناکیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کااظہار