پی آئی اے کی خصوصی ٹیم کا جائے حادثہ کا دورہ، شواہد جمع کئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA special team inspects plane crash site

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی سات رکنی خصوصی ٹیم نے پیر کو طیارے کے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کئے۔

ٹیم حادثے کی رپورٹ تیار کرنے کے علاوہ نقصان کا تخمینہ لگائے گی اور آس پاس کی عمارتوں اور مکانات کو ہونے والے نقصانات کی بھی جانچ کی جائے گی۔

اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے،واقعہ کے حوالے سے حتمی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کی جائے گی۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق 22 مئی کو کراچی میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 8303 لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی اور کراچی ہوائی اڈے سے تقریبا 4 کلو میٹر دور ملیر میں ماڈل کالونی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:طیارہ حادثہ میں بچ جانیوالے محمد زبیر کواسپتال سے فارغ کردیا گیا

واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کیلئے حکومت نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے تاہم پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے بھی واقعہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts