کورونا وائرس سے دنیا میں 3لاکھ 46ہزار416 اموات کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Global death toll from coronavirus pandemic crosses 346,416

نیویارک: کورونا وائرس سے پوری دنیا میں  ہلاکتوں کی تعداد 3لاکھ 46ہزار416 تک پہنچ گئی ہے۔

چین کے شہر ووہا ن سے شروع ہونیوالی وباء نے پوری دنیا میں  54 لاکھ سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

امریکا میں سب سے زیادہ 99ہزار286 ہلاکتیں ہوچکی ہیں،اس کے بعد برطانیہ میں 36ہزار793 اور اٹلی میں اس موذی وباء سے 32ہزار785 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

برازیل میں 22 ہزار 746، روس میں 3541، اسپین میں 28ہزار752، جرمنی میں 8367، ترکی میں 4340اور فرانس میں 28ہزار 367 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے زندگیوں سے محروم ہوچکی ہیں۔

ابھی تک 2.2 ملین سے زیادہ متاثرہ افراد اس مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے منجمد معمولات زندگی دوبارہ بحال ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان وینٹی لیٹرز، سینی ٹائزرز اورحفاظتی کٹس بنانے کی اہلیت رکھتا ہے،این ڈی ایم اے

پاکستان میں  بھی گزشتہ روز مزید 34 اموات کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 1167 ہوچکی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 56ہزار349 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Related Posts