پاکستان وینٹی لیٹرز، سینی ٹائزرز اورحفاظتی کٹس بنانے کی اہلیت رکھتا ہے،این ڈی ایم اے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus to hit peak by July in Pakistan: Chairman NDMA

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان وینٹی لیٹرز، سینی ٹائزرز اورحفاظتی کٹس ،ماسک ودیگرسازوسامان تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے لیبارٹری کے تکنیکی ماہرین اور صوبائی اور وفاقی اسپتالوں میں کام کرنے والے پیتھالوجیکل ماہرین کو سراہا۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کورونا وائرس کے مریضوں کی جانچ کی صلاحیت بڑھانے پر لیبارٹریوں اور اسپتالوں کی تعریف کی۔

کورونا وائرس کے لئے مطلوبہ آلات کی دستیابی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے پاس کورونا وائرس کے مریضوں کی جانچ کے لئے کٹس ودیگر سامان کاکافی ذخیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومتوں کو کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ این ڈی ایم اے کو مطلوبہ سامان کی فراہمی کیلئے درخواست دیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز56ہزار349 ہوگئے، مزید 34 اموات

ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک مالی اور طبی وسائل کے باوجود اب بھی وائرل انفیکشن کا مقابلہ کر رہے ہیں اس لئے پاکستان میں بھی اس وباء کے خاتمے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Related Posts