کراچی :پی آئی اے طیارہ حادثہ میں بچ جانے والے محمد زبیر کو سول اسپتال کے برنس سینٹر سے فارغ کردیا گیا ہے، مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی۔
چوبیس سالہ محمد زبیر نے گزشتہ روز بتایا کہ جب تباہ شدہ جہازکے ملبے سے نکلنے کی کوشش کی تو انہوں نےبچوں کو روتے ہوئے سنا۔
24 سالہ محمد زبیر نے اسپتال میں اپنے بستر سے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو کلپ میں کہا تھا کہ میں نے ہر طرف آگ دیکھی اور آگ کے سوا کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔
بچوں ، بڑوں اور بوڑھوں کی چیخیں تھیں اور ہر کوئی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں نے اپنی سیٹ بیلٹ کو الگ کیا ،میں نے کچھ روشنی دیکھی اور اس کی طرف چلنے کی کوشش کی اورچھلانگ لگادی۔
وزارت صحت کے مطابق محمد زبیر جھلس گیا تھا لیکن اب اس کی حالت بہتر ہے، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے محمد زبیر کو اسپتال سے فارغ کرنیکی تصدیق کی ہے۔
دوسرے زندہ بچ جانے والے شخص کا نام ظفر مسعود جوبینک آف پنجاب کے صدر ہیں۔
کراچی میں جمعہ کے روز ہونیوالے المناک سانحہ میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 34 افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:طیارہ حادثہ، بلند و بالا عمارتوں پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی شامل تفتیش