پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS Gen Qamar Bajwa celebrates Eid-ul-Fitr with soldiers at LoC

راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ لائن آف کنٹرول پرعید الفطر کی نماز ادا کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کیساتھ عید منائی اوراپنے دورے کے دوران مادر وطن کی حفاظت کے لئے بہادری سے اپنے فرائض سرانجام دینے والے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی اور طاقت کے استعمال کی کوشش کا فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے امن و استحکام کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے اور قومی امنگوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔

اس سے قبل آج چیف آف آرمی اسٹاف نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی تھی۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں  آرمی چیف نے ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اللہ رب العزت سے دعا کی تھی۔

Related Posts