طیارہ حادثہ، بلند و بالا عمارتوں پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی شامل تفتیش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pilot, air traffic controller held responsible as PIA plane crash report presented in NA

کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے، متاثرین کے اہل خانہ کو ایک ہفتے میں ادائیگی کردی جائیگی۔

اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی اپنی حتمی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرے گی جبکہ متاثرین کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے،انشورنس کی رقم ایک ہفتے میں متاثرین کے خاندانوں کے حوالے کردی جائے گی۔

عمران اسماعیل نے کہا جناح بین الاقوامی ایئر پورٹ بلند عمارتوں سے گھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھی انکوائری میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق 22 مئی کو ہونیوالے حادثے میں 97 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کا تعین کرنا ضروری ہے

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور اور پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے بھی گزشتہ روز واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Related Posts