عید الفطر کے موقع پر افغان طالبان کا 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Afghan Taliban

کابل : امریکا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے کے بعد افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر افغانستان میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور افغان فورسز کو بھی عید کی تعطیلات میں کارروائیاں روکنے کا حکم دیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قیادت امارت اسلامیہ کے تمام مجاہدین کو ہدایت کرتی ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی کے لئے خصوصی اقدامات کریں اور کہیں بھی دشمن کے خلاف کوئی جارحانہ کارروائی نہ کریں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے جنگجوؤں کو حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں داخل ہونے سے منع کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی کشیدگی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اشرف غنی نے طالبان کی جنگ بندی کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاہے کہ طالبان کی طرف سے فائر بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: طالبان کا امن معاہدے پر کاربند رہنے کا عزم

افغانستان میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا عید کے دوران جنگ بندی کرنے پر طالبان کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ طالبان تشدد کے خاتمے کیلئے ملنے والا موقع ضائع نہیں کرینگے۔

Related Posts