کراچی:طیارہ حادثے میں گلبہار کا رہائشی پورا خاندان اجڑ گیا،بہادر آباد کے باپ بیٹا بھی بدقسمت طیارے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ کراچی کے علاقے وحیدآباد گلبہار کے وقاص اور اہلخانہ بھی بدقسمت طیارے میں سوار تھے۔
مرنے والوں کے اہلخانہ نے وقاص،اہلیہ ندا کی شناخت کرلی جب کہ بچوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائیگی۔اہلخانہ نے بتایا کہ وقاص کے دونوں بچوں عالیان اور آئمہ کی شناخت ابھی نہیں ہوئی۔جن کی شناخت ڈی این کے ذریعے کی جائیگی۔
وقاص اوراہلیہ ملازمت کے لیے ایک سال سے لاہور میں مقیم تھے۔دوسری جانب طیارہ حادثے میں جاں بحق ایک شہری بہادر آبادکا رہائشی تھا جو اپنے بیٹے کے ساتھ کراچی سے آرہا تھا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔
جہاز میں سوار سلیم قادری کے ملازم نے بتایا کہ وہ کاروباری سلسلے میں لاہورگئے تھے،سلیم قادری کے ہمراہ ان کا بیٹا اسامہ قادری بھی جاں بحق ہوگیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ تاحال سلیم قادری اور صاحبزادے کی میتوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔