طیارہ حادثہ، پیپلز پارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی پر سوالات اٹھادیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP leader nafisa shah criticizes NAB

کراچی: پی آئی اے طیارے حادثے کی تحقیقات کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے لئے سول ایوی ایشن حکام پر مشتمل کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ کسی بھی حادثے کی ذمہ داری سب سے پہلے سول ایوی ایشن پر عائد ہوتی ہے، سول ایوی ایشن حکام خود اس معاملے کی تحقیقات کیسے کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لئے غیرجانبدار کمیٹی قائم کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، ساوتھ کوریا کی مثال دینے والے کیا خود اس دلخراش واقعے کے بعد مستعفی ہوں رہے ہیں؟

نفیسہ شاہ نے کہا کہ دلخراش واقعے کے بعد کیا وفاقی وزیر، پی آئی اے کے سی ای او سمیت دیگر حکام مستعفی ہوں گے؟ پالپا، پیپلز یونٹی، سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئر سمیت سینیئر آفیسرز ایسوسیشن تنظیمیں ایئرلائن کی بہتری کے لئے آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی آئی اے میں مارشل لا کے ذریعے قومی ایئرلائن کے حق میں آواز اٹھانے والی ان تنظیموں کی آواز کو دبا دیا گیا ہے، تاکہ ان کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے عملے کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کا عمل قابل مذمت ہے، ماضی میں ایئر بلو، بوجھا اور حویلیاں حادثے کی رپورٹ بھی تاحال پبلک نہیں ہوئیں، اس کا جواب کون دیگا؟

Related Posts