صدر مملکت کا ایف سی کے شہداء کے اہلخانہ کو ٹیلی فون، خراج عقیدت پیش کیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت کا ایف سی کے شہداء کے اہلخانہ کو ٹیلی فون، خراج عقیدت پیش کیا
صدر مملکت کا ایف سی کے شہداء کے اہلخانہ کو ٹیلی فون، خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آباد:صدر مملکت کا ایف سی کے شہداء کے اہلخانہ کو ٹیلی فون، خراج عقیدت پیش کیا، تفصیلات کے مطابق صدرڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں ایف سی کے 8اور18مئی کو شہید ہونے والے افسراور جوانوں کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کیا۔

صدرمملکت عارف علوی نے ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے کہا کہ دھرتی پرقربان ہونے والے شہدا پر فخر، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا،صدر مملکت نے8مئی کوشہیدہونے والے میجرندیم عباس بھٹی،نائیک جمشید،لانس نائیک خضرحیات،لانس نائیک تیمور،سپاہی ندیم اور سپاہی ساجد کے اہلیخانہ کوٹیلی فون کیا۔

صدر مملکت نے18مئی کوشہید ہونے والے نائب صوبیدار احسان اللہ خان،نائیک زبیر خان،نائیک اعجازاحمد،نائیک مولا بخش اورنائیک نور محمد کے خاندانوں کوبھی ٹیلی فون کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے طیارہ حادثہ، انسپکشن رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے

Related Posts