اسلام آباد: آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا عید الفطر کی مناسبت سے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے خصوصی پیغام جاری، پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران پولیس فورس نے فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی سے میرا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ پولیس کورونا متاثرین میں سے100کے قریب افسر واہلکار صحت یاب ہوکر دوباراپنی ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کوبذات خودوزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے اجاگر کررہاہوں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کرائسس کے دوران پولیس فورس نے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے فرض شناسی اور اعلی ظرفی کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دی ہیں اس سے نہ صرف بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس میرا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے بلکہ پولیس کاحقیقی مثبت تشخص سب کے سامنے پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا لاک ڈاؤن ڈیوٹی، قرنطینہ سنٹرزاور احساس کفالت سنٹرز پر تندہی سے خدمات سر انجام دیں اورفرائض کی ادائیگی کے دوران 2 شہادتوں کے ساتھ 500کے لگ بھگ افسرو اہلکار کورونا کے شکا رہوئے ہیں جن میں سے 100کے قریب افسر و اہلکار صحت یاب ہوکر دوبارہ اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آچکے