راولپنڈی،نمک منڈی میں لگنے والی آگ سے تاجروں کا80کروڑ کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،نمک منڈی میں لگنے والی آگ سے تاجروں کا80کروڑ کا نقصان
راولپنڈی،نمک منڈی میں لگنے والی آگ سے تاجروں کا80کروڑ کا نقصان

راولپنڈی: راولپنڈی نمک منڈی میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 16 گھنٹے کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔آگ روئی اور کپڑے کی دکانوں سمیت گوداموں میں لگی تھی۔

مرکزی صدر انجمن تاجران پنجاب شرجیل میر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شام 6 بجے نمک منڈی میں واقع دکانوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے آئی ہے اس میں ایئسکو کی مبینہ کوتاہی سامنے آئی ہے۔

نمک منڈی کی بجلی گزشتہ تین دنوں سے خراب تھی ایک تار جو مارکیٹ کو بجلی سپلائی کرتی تھی اس میں اسپارک کی وجہ سے آگ لگی جبکہ ائسیکو والوں کو تین دن سے شکایت کی گئی کہ مارکیٹ کی بجلی نہیں آرہی اور تار مسلسل اسپارک کر رہی ہے لیکن ائیسکو والوں کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور نتیجتاً تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان گھنٹوں میں ہو گیا جو کل تک زکوٰۃ دیتے تھے آج وہ زکوٰۃ کے مستحق ہو چکے ہیں۔

آگ پر قابو پانے کے لیے دوسرے اضلاع سے فائربریگیڈ کا عملہ بلانا پڑا، پاک آرمی اور دیگر اداروں نے پر قابو پایا اس وقت تقریبا 75 سے زائد دکانیں اور گودام جل کر خاکستر ہو چکے ہیں، ابتدائی تخمینے کے مطابق تقریبا 80 کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے میں مطالبہ کرتا ہوں گورنمنٹ آف پنجاب سے کہ اس معاملہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے۔

یہ مبینہ طور پر ائیسکو کی غلطی کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ہوا ہے تاجروں نے ہر وقت قوم کا ساتھ دیا ہے چاہے ملک سنوارو قرض اتارو مہم ہو یا ڈیم فنڈ یا کرونا فرنٹ آج تاجروں کو بھی اچھا سا پیکج دیا جائے اور جو نقصان ہوچکا ہے اس کو پورا کیا جائے۔

اگر اگ بروقت قابو نہ پایا جاتا تو تقریبا 500 دکانیں جل چکی ہوتی مارکیٹ کے باہر بجلی کی تارے جا لٹک رہی ہیں کوئی معقول بندوبست نہیں کیا گیا بجلی کے میٹر بجلی کے کھمبوں کے ساتھ لٹکا کر چلے جاتے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔

اب اس سانحے کی وجہ سے ہمارا بیڑا غرق ہو گیا ہے ہمارا نقصان پورا کرکے دیا جائے اور اس واقعہ کی انکوائری کرائی جائے تاکہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے ہم آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہی کوئی ایسا قدم اٹھائیں جو کہ تاجروں کے حق میں بہتر ہو،حکومت کچھ بھی ڈیلیور نہیں کر پارہی۔

Related Posts