حکومت نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Civil Aviation and Building Control Authority is responsible for the plane crash

اسلام آباد :حکومت نے جمعہ کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب لینڈنگ سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے مسافر طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

کابینہ سیکریٹریٹ ایوی ایشن ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چار رکنی کمیٹی کی سربراہی ائیر کموڈور عثمان غنی کریں گے اور اس میں ونگ کمانڈر ملک محمد عمران ، گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایئرٹریفک کنٹرول ناصر مجید شامل ہوں گے۔

تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر وزارت ہوا بازی کو حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کرے گی جبکہ ایک ماہ کے اندر اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں  پی آئی اے کا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، قرب و جوار کے رہائشیوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت ان کے گھروں کی دیواریں لرز اٹھیں۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کے تباہ شدہ طیارے کا اہم حصہ کوئیک ایکسِس مل گیا

یہ تباہی ایسے وقت پیش آئی جب ملک بھر میں پاکستانی عوام رمضان کے اختتام اور عید الفطر کے آغاز کی خوشیاں منانے کی تیاری کر رہے ہیں اور لوگ عید منانے کیلئے اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں۔

Related Posts