وزیر خارجہ اور وزیر ریلوے کاطیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ اور وزیر ریلوے کاطیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
وزیر خارجہ اور وزیر ریلوے کاطیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: وزیر خارجہ اور وزیر ریلوے نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ میں ہونیوالے شدید جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طیارہ سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے،اس المناک حادثہ کے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ افسوسناک حادثے پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی جان بحق ہونے والوں کے درجات بلند کرے۔

شیخ رشید نے کہا کہ طیارہ گرنے کی وجہ سے ملیر کالونی کے مکینوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے بھی خصوصی دعا گو ہوں۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں پی آئی اے کے ایئر کریش کے باعث 100سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

Related Posts