کراچی:کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی کے قریب پی آئی اے کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس کا اہم حصہ مل گیا۔ جائے وقوعہ سے بلیک باکس کا اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر برآمد ہوا۔جس سے صحیح صورتحال سامنے آسکے گی۔
با خبر ذرائع کے مطابق کراچی میں تباہ ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے بلیک باکس کا ایک اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا۔ کوئیک ایکسِس ریکارڈر امدادی کارکن کو ملا۔جس وقت وہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔
ملنے والے ریکارڈ کو سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کر دیا گیا، کوئیک ایکسِس ریکارڈر میں ائیرٹریفک کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر سے حاصل ہونے والی معلومات کے ذریعے پتہ لگایا جائے گا کہ طیارہ گرنے کی اصل وجہ کیا تھی۔
مزید پڑھیں:کراچی ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا