کراچی: بلدیہ شرقی کے افسران وملازمین نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کو عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔افسران و ملازمین کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلدیہ شرقی نے اپنے کئے گئے وعدے پر عمل کردیا ہے۔
افسران و ملازمین کا کہنا تھا کہ بلدیہ شرقی واحد ضلعی بلدیہ ہے جہاں نہ صرف تنخواہیں بروقت ادا کی جاتی ہیں بلکہ افسران و ملازمین کو اضافی تنخواہیں بھی ادا کر دی گئیں ہیں۔
چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور ودیگر نے ملازمین کے مسائل کے حل کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جس کے نتیجے میں بلدیہ شرقی کا انتظامی نظام بہترین طریقے سے چل رہا ہے۔
بہترین حکمت عملی اختیار کئے جانے کی بدولت دوران ملازمت وفات پاجانے والے ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں بھی کی جا رہی ہیں جبکہ ریٹائرمنٹ سے متعلق محکمہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
انہوں نے اکاؤنٹس آفیسر جاوید شیخ، سیلری پول انچارج حافظ عبداللہ و اکاونٹس وسیلری پول کے ملازمین کو بھی زبردست الفاظ میں سراہا جن کی کاوشوں سے ہر مہینے تنخواہوں کا نظام درستگی کی جانب گامزن ہے ۔