حیدرآباد: ٹول پلازہ پر بجری سے بھرا ٹرک کارپر الٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ایدھی ریسکیو یونٹ نے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیاہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 25 سالہ شہباز، 17سالہ محمد خالد،18 سالہ محمد عمر اور 35 سالہ عیزاد کے نام سے ہوئی ہے۔
جبکہ زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر 30 سالہ سجاد اور 40 سالہ شہباز شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء اور ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس اور رینجرز جائے حادثہ اور سول اسپتال پہنچ گئے۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ دونوں کو گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔