‘ارطغرل’ اور ‘حلیمہ’ کی آواز کے پیچھے کون بول رہا ہے؟جانئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'ارطغرل' اور 'حلیمہ' کی آواز کے پیچھے کون بول رہا ہے؟جانئے
'ارطغرل' اور 'حلیمہ' کی آواز کے پیچھے کون بول رہا ہے؟جانئے

کراچی: مشہورترین ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ پاکستان میں بے حد پسندکیا جانے والا ڈرامہ بن چکا ہے، اور مداح ‘ارطغرل’ اور ‘حلیمہ سلطان’ کے کردار میں کافی دلچسپی بھی لے رہے ہیں۔

مشہور ڈرامے میں حلیمہ سلطان اور ارطغرل کا کردار پاکستان میں خوب مقبول ہورہا ہے اور مداح اس کے کردار اور پیچھے چھپی آوازوں کے بارے میں بھی تجسس رکھتے ہیں۔کہ آخر کون ہے جو یہ بول رہا ہے۔

اس حوالے سے (پی ٹی وی) کے چیف مارکیٹنگ اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘ارطغرل’، ‘حلیمہ سلطان’ اور ڈرامے کے دیگر کرداروں کی اُردو ڈبنگ کے لیے سرکاری ٹی وی نے ایک تفصیلی اور طویل فیصلے کے بعد نجی ڈبنگ ایجنسی کا انتخاب کیا اور اس کام کو نجی ڈبنگ ایجنسی سر انجام دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صداکار یعنی وائس اوور آرٹسٹ کے انتخاب کی ذمہ داری نجی ڈبنگ ایجنسی کو دی گئی تھی جب کہ حتمی فیصلہ پی ٹی وی نے آرٹسٹوں کی صلاحیت کو دیکھ کر کیا کہ کون سا آرٹسٹ کس کردار کی اردو میں ڈبنگ کرے گا۔اس کے بعد آخری فیصلہ ہوا۔

پی ٹی وی کے چیف مارکیٹنگ اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر نے بتایا کہ صداکار کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کو اردو ڈب ’احتصام الحق‘ جب کہ ’حلیمہ سلطان‘ کو اردو زبان میں ڈب کرنے کے لیے’کرن راجپوت‘ کو چنا گیا۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ ‘ارطغرل غازی‘ کو اردو زبان میں ڈب کرنا وزیراعظم کا خیال تھا، وہ چاہتے تھے کہ پاکستان کی نوجوان نسل یہ سیریز دیکھے تاکہ اسلامی اقدار اور تاریخ کے بارے میں ان کے علم میں مزید اضافہ ہوسکے۔نوجوان نسل جان سکیں کہ تاریخ میں ہے کیا؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت دیکھنے کے بعد ہم ترکی کے سرکاری ٹی وی ’ٹی آر ٹی‘ کے ساتھ مزید کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Related Posts