راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہداء کے خاندانوں میں عید پیکج کی تقسیم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ڈرگ مافیا سے وابستہ لیڈی سمگلر گرفتار
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ڈرگ مافیا سے وابستہ لیڈی سمگلر گرفتار

راولپنڈی:انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پرراولپنڈی پولیس کی جانب سے شہداء کے خاندانوں میں عید پیکج تقسیم کیا گیا، سی پی او محمد احسن یونس، سی ٹی او سید علی اکبر اور دیگر افسران عید پیکج لے کر ٹریفک وارڈن شاہد سرور شہید کے گھر پہنچے۔

ٹریفک وارڈن شاہد سرور شہید کے اہل خانہ سے ملے، عید پیکج کے علاوہ بچوں کو تحائف دئیے، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت عید پیکج لے کر انسپکٹر راجہ محمد ثقلین شہید کے گھر پہنچے۔

سی پی او محمد احسن یونس نے اس موقع پر کہا کہ ہر خوشی اور غم کے موقعہ پر شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں،شہداء کے اہل خانہ اپنے مسائل کے حل کے لئے رابطہ کریں، ان کے مسائل کے حل اور ویلفیئر میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

عید پیکج میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم کے مطابق راشن، نقد رقم اور تحائف شامل ہیں،راولپنڈی پولیس نے عید پیکج کے ساتھ ساتھ شہداء کی فیملیز کے لئے عید کے کپڑوں اور بچوں کے لئے تحائف کا بھی انتظام کیا ہے۔

سی پی او محمد احسن یونس نے بتایا کہ دوران سروس وفات پانے والے افسران اور اہلکاروں کی بیواؤں کے لئے بھی کپڑے، تحائف اور نقد رقم بھجوائی جا رہی ہیں۔

مجموعی طور پر 100 شہداء کی فیملیز اور 121 بیواؤں کو عید پیکج بھجوایا جا رہا ہے،قوم کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں۔

Related Posts