دُنیا کے 22 کروڑ لوگ کینسر کا باعث بننے والا آرسینک ملا پانی پی رہے ہیں۔تحقیق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا کے 22 کروڑ لوگ کینسر کا باعث بننے والا آرسینک ملا پانی پی رہے ہیں۔تحقیق
دُنیا کے 22 کروڑ لوگ کینسر کا باعث بننے والا آرسینک ملا پانی پی رہے ہیں۔تحقیق

طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دُنیا بھر کے تقریباً 22 کروڑ لوگ آرسینک ملا آلودہ زمینی پانی پی رہے ہیں جو انہیں کینسر کے خطرات سے دوچار کرتا ہے۔

محققین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ، زمینی معلومات اور ماحولیاتی ذرائع کی مدد سے کی گئی تحقیق سے ایک گلوبل نقشہ تیار کیا جو 22 مئی کو شائع کیا گیا۔ نقشے سے  پینے کے پانی کیلئے عالمی ادارے کے مقرر کردہ معیارات کی پاسداری پر معلومات ملتی ہیں۔

نقشے سے محققین کو پتہ چلا کہ دنیا کے متعدد ممالک میں پانی میں  فی لٹر 10 سے زائد خوردبینی جاندار پائے جاتے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق جاندار فی لٹر 10 یا اس سے کم ہونے چاہئیں جبکہ آرسینک مختلف قسم کی مٹی اور چٹانوں میں پائی جاتی ہے۔

جب آرسینک مٹی اور چٹانوں سے نکل کر پانی میں مل جاتی ہے تو انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ایسا مختلف قسم کے کیمیائی تعاملات  اور آرسینک کے طویل مدت تک کھلی فضا میں موجود رہنے سے ہوسکتا ہے۔

آرسینک ملا ہوا پانی پینے سے جلدی بیماریاں اور کینسر ہوسکتا ہے جبکہ سائنسدانوں نے اس سے پہلے بھی عالمی برادری کو خبردار کیا تھا کہ زمینی پانی سے آرسینک کے نمونے ملے ہیں جو بنگلہ دیش، ارجنٹینا اور ویتنام میں موجود ہیں تاہم بہت سے دیگر ممالک پر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ 

Related Posts