اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے الزام لگایا ہے کہ چینی کا بحران وزیرِ اعظم عمران خان نے پیدا کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات کے لیے اضافی چینی مالی سال 19-2018ء کے ڈیٹا کے مطابق دستیاب نہیں تھی اور شوگر ایڈوائزری بورڈ بھی بارہا حکومت کو اس بات سے آگاہ کرتا رہا۔
قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ایڈوائزری بورڈ کے خبردار کرنے کے باوجود حکومت نے چینی برآمد کی جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ یہ حقیقت جاننے کے باوجود انہوں نے کھلی آنکھوں سے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے حقائق جاننے کے باوجود بھی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جس سے ملک میں چینی کی قلت پیدا ہو گئی۔ چینی کا بحران اس وجہ سے پیدا ہوا کیونکہ قلت کے باوجود چینی برآمد کی گئی۔
Surplus sugar was not available for exports as per 2018-19 data. Sugar Advisory Board also repeatedly warned Govt against exporting sugar. Despite this glaring fact, PM Niazi, being head of ECC, still criminally approved the export with open eyes, which led to domestic shortage! pic.twitter.com/0GWZ8TWjgI
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 21, 2020