اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ویکسین ایجاد نہیں ہوتی ہمیں کورونا وائرس کیساتھ ہی رہنا ہوگا، لگتا ہے کہ اس اس سال یہ وبا موجود رہے گی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر ضرور عمل کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہیلتھ سسٹم پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ کورونا وائرس ختم ہو گیا، تب بھی ہمیں ٹیلی ہیلتھ پورٹل کی ضرورت پڑے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان میں مغربی ممالک جیسے حالات نہیں، مغربی ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد خاصی کم ہے،وائرس کے باعث ملک پر مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ہم با ہمت قوم ہیں، اس مشکل وقت سے نکلنے میں انشاء اللہ کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں صحت سہولیات کے لیے رضا کار اہم کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ لیڈی ڈاکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ آگے آئیں اور بطور رضا کار رجسٹرڈ ہوں۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ)کے ذریعے 200 ارب کے سکوک بانڈز کیاجراء کے تاریخ سازمالی تجربے کے نتیجے میں 170% سے زائد کی شراکت حاصل ہوئی جوہماری پالیسیوں پر منڈی کے ٹھوس اعتمادکی مظہرہے۔اس سے حکومت کو 18 ارب روپے کی بچت ہوئی جو اب عوامی فلاح پرخرچ کی جاسکتی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ)کےذریعے 200 ارب کے سکوک بانڈز کےاجراء کےتاریخ سازمالی تجربےکےنتیجےمیں 170% سےزائد کی شراکت حاصل ہوئی جوہماری پالیسیوں پر منڈی کےٹھوس اعتمادکی مظہرہے۔اس سے حکومت کو 18 ارب روپےکی بچت ہوئی جو اب عوامی فلاح پرخرچ کی جاسکتی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 20, 2020