لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل قحبہ خانہ میں تبدیل، سزاء کاٹنے والی قیدی خواتین کی عزتیں تار تار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

court ordered the release of those arrested for not vaccinating

لاہور :ڈسٹرکٹ جیل میں قید خواتین سے مبینہ طور پر زنابالجبرکے انکشافات ، جیل میں قید خواتین کو رات کے وقت زنا کیلئے مجبور کرنے کے حوالے سے ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

ڈسٹرکٹ جیل کی قیدی خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں واضح طور پر خواتین کے ساتھ زنا کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ انتہائی ظلم کیا جاتا ہے ،ان کو ہر رات اس عذاب سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور روز نئے افسروں کے سامنے ان کو پیش کیا جاتا ہے جو خواتین اس گندے مکروہ فعل کی وجہ سے حاملہ ہو جاتی ہیں ان کا حمل ضائع کردیا جاتا ہے اور بعض خواتین کو اسی حالت میں مار دیا جاتا ہے ۔

 

خاتون کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر بھی مبینہ طور پر اس سارے شرمناک گھناؤنے عمل میں مبینہ طور پر ملوث ہیں اور انہیں اس سارے معاملے کا علم ہے بلکہ جیل کے اندر جتنے بھی افسران و ملازم ہیں سب اس دھندے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں ۔

خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے معاملے کی صاف شفاف انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ہمیں جان بوجھ کر گناہ کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے، ہمیں علیحدہ جیل میں رکھا جائے جہاں پر مرد پولیس ملازم و افسران کا کوئی عمل دخل نہ ہو۔

مزید پڑھیں: ڈاؤ انتظامیہ نے نرسز کی انتظامی سیٹوں پر غیر قانونی افراد کو بٹھا دیا ہے۔ینگ نرسز کا الزام

چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اس طرف بھی توجہ دیں تاکہ ہم بھی سکھ کا سانس لے سکیں ،ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں لیکن یہاں پر ہمیں مزید گناہوں کی طرف طرف دھکیلا جارہا ہے۔

Related Posts