شہباز شریف نے دھیلے کی نہیں، اربوں کی کرپشن کی۔زرتاج گل وزیر کی لفظی گولہ باری

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف نے دھیلے کی نہیں، اربوں کی کرپشن کی۔زرتاج گل وزیر کی لفظی گولہ باری
شہباز شریف نے دھیلے کی نہیں، اربوں کی کرپشن کی۔زرتاج گل وزیر کی لفظی گولہ باری

اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف نے دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی کرپشن کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سرکاری ٹھیکے لینے والے بیشتر کاروباری افراد نے بے بہا رقوم اور کروڑوں روپے جعلی اکاؤنٹس میں جمع کرائے جہاں سے یہ پیسہ خادمِ اعلیٰ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوا۔

پیغام میں وزیرِ مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اپنے منہ میاں مٹھو خادمِ اعلیٰ نے پنجاب کی قوم کی ایسی خدمت کی کہ ان کی یہ بات درست لگتی ہے کہ انہوں نے ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی۔ قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی بدعنوانی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ زرتاج گل وزیر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر تنقید کے نشتر برساتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی  نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے سوال کو احمقانہ قرار دے دیا۔

 ٹوئٹر پر 3 روز قبل  اپنے پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن کے سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا سوال احمقانہ قرار

Related Posts