سندھ حکومت کی بدحواسی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ایم ڈی کے بغیر کام پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کی بدحواسی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ایم ڈی کے بغیر کام پر مجبور
سندھ حکومت کی بدحواسی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ایم ڈی کے بغیر کام پر مجبور

کراچی:  سندھ حکومت نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاسربراہ ایسے افسر کو بنا دیا ہے جو ملک میں موجود ہی نہیں جس کے نتیجے میں بورڈ ایم ڈی کے بغیر کام پر مجبور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا تبادلہ کردیا گیا جبکہ نئے ایم ڈی کاشف گلزار شیخ اِس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں جبکہ ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن ان کی چھٹیوں کے دوران جاری کیا گیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بین الاقوامی پروازیں تعطل کا شکار ہیں اور نئے ایم ڈی ملک آنے کے بعد ہی چارج سنبھال سکیں گے۔

وائرس کے باعث کراچی شہر کو صفائی ستھرائی کی اشد ضرورت ہے جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پہلے ہی کچرا نہ اٹھانے کا ذمہ دار قرار دیا جاتا رہا ہے۔ سربراہ کے بغیر رہی سہی کارکردگی بھی صفر ہونے کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے سندھ حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ مضحکہ خیز تعیناتی واپس لے کر کسی ایسے ایم ڈی کو تعینات کیا جائے جو بہتر انداز میں کام چلا سکے اور ملک میں موجود بھی ہو۔ 

Related Posts