روس میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے تجاوزکر گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے تجاوزکر گئی
روس میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے تجاوزکر گئی

ماسکو: روس امریکا کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ اس ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مجموعی طور پر روس میں 2 لاکھ 90 ہزار 678 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ مئی کے دوران ہر روز رجسٹر کیے جانے والے نئے کیسز کی تعداد 9 سے 10 ہزار تک ریکارڈ کی گئی۔ رواں ماہ 10 مئی کے روز روس میں نئے کیسز کی تعداد 11 ہزار سے بھی زائد تھی۔

ماہرین کے مطابق روس میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج سنگین ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران 8 ہزار 926 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 

دوسری جانب روسی وزارتِ صحت کی واچ ڈاگ چیف اینا پوپوا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد وقت کے ساتھ کم ہو رہی ہے اور روس بتدریج استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے ہم سب منتظر تھے۔

روسی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی لانا شروع کردی ہے جبکہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ روس میں قومی فٹ بال لیگ جون کے اواخر میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران روس میں 91 افراد وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ یہ تعداد ہفتے کے روز ریکارڈ کی گئی 119 اموات سے کم ہے جو اب تک سب سے زیادہ اموات کی تعدا ہے۔ 

اب تک  روس میں 2 ہزار 722 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ روس میں وائرس کے متاثرین کے مقابلے میں اموات کی شرح دیگر ممالک بالخصوص امریکا کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔ 

Related Posts