اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 43 ہزار 966افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 939ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 841نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43ہزار966ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک4 لاکھ292ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد12ہزار997ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے15ہزار976، سندھ میں 17ہزار 241، خیبرپختونخواہ میں 6 ہزار 230، بلوچستان میں2 ہزار820، آزاد کشمیر میں 115، گلگت بلتستان میں550جبکہ اسلام آباد میں 1 ہزار 34 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر30ہزار 538فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ12ہزار 489افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 334افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں280 افراد جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث273، گلگت بلتستان میں 4، اسلام آباد میں9 جبکہ بلوچستان میں 38افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں48لاکھ 93ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 20ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر48 لاکھ93 ہزار260افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے14فیصد (3لاکھ20ہزار173) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث 3 لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک