اسلام آباد:پاکستان کی نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنا ڈریم پئیر بتاتے ہوئے ڈبلز میں ان کیساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔
ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے بھارت کی مسلم پلیئر کی حیثیت سے بہت کچھ حاصل کیا ہے، وہ خطے کی ویمن ٹینس پلیئرز کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں۔ان کے چاہنے والے بہت ہیں اور ان سے ہمارا بھابھی والا رشتہ بھی ہے۔
ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے کہا کہ میں ثانیہ مرزا کے ساتھ پئیر بنا کر ولیمز سسٹرز کے خلاف کھیلنا چاہوں گی کیونکہ ولیمز سسٹرزکی جوڑی کی ڈبلز میں کامیابیاں غیر معمولی ہیں۔
ٹینس کورٹ میں راجر فیڈرر میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں، مکسڈ ڈبلز میں ان کے ساتھ پئیر بناؤں گی۔سارہ محبوب نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مکسڈ ڈبلز میں راجر فیڈرر کے ساتھ مل کر رافیل نڈال اور ماریا شراپووا کا مقابلہ کروں گی۔