اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ میں دنیا کے تمام ممالک سے آگے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایک سوشل میڈیا صارف کی شیئر کی گئی خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خواجہ سراؤں کے حقوق پر اقوامِ عالم کی سربراہی کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرشیریں مزاری نے کہا کہ حال ہی میں ملک بھر میں انصاف صحت کارڈز تقسیم کیے گئے جس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے خواجہ سراؤں کو ترجیح دی جبکہ میں نے یورپین یونین کو بھی اس حوالے سے ایک خط لکھ دیا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق نے کہا کہ میں نے یورپین یونین کو تحریر کیے گئے خط میں انہیں تجویز دی ہے کہ خواجہ سراؤں کے معاملے میں پاکستان کو قابلِ تقلید مثال سمجھا جائے اور اس کی پیروی کی جائے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ میں نے یورپین یونین کو تجویز دی کہ آپ بھی خواجہ سراؤں کی شناخت ویزہ فارمز پر تسلیم کریں کیونکہ آپ انسانی حقوق کے معاملے پر اقوامِ عالم کی سربراہی کے دعویدار ہیں۔
Indeed Pakistan has led from the front on transgender rights. Recently PM Khan gave them priority on health cards also. I wrote to EU envoy suggesting EU countries follow Pak example & recognise transgender identity on their visa forms since they claim to lead on human rights! https://t.co/88oKSkySeJ
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 18, 2020