این آر او کا امکان ختم، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بازگشت سنائی دینے لگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court grants NAB 14-day physical remand of Shehbaz Sharif

لاہور: حکومت پنجاب کے وزیربرائے اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے این آر او کوخارج ازامکان قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی تجویز دیدی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو شہباز شریف کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے اور مسلم لیگ ن کے صدر تعاون پر آمادہ نہیں  ہیں اس لئے ملک سے فرار کا راستہ روکنے کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا چاہئے ۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن نے اپوزیشن لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے دراصل بدعنوانی کو جدید بنایا ہے،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی کو این آر او نہیں دینگے۔

مزید پڑھیں: نواز اورشہباز شریف کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، مراد سعید

ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف احتساب سے بچنے کے لئے روپوش ہوگئے ہیں کیونکہ وہ شہزاد اکبر کے سوالات کے جواب نہیں دے سکتے ۔

Related Posts