پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے حکمت عملی بنالی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Intercity public transport fares to be increased before Eid-ul-Adha

لاہور : صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیرصدارت حکومت پنجاب کے عہدیداروں کے اجلاس میں شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال ، چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے شرکت کی، اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اوراجلاس میں جمعۃ الوداع اور عید کی نماز کے لئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یوم علی پر بہترین انتظامات کرنے پر وزیر قانون نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی جذبے اور تندہی سے کام جاری رکھیں گے اور انہوں نے ہدایت کی کہ جمعۃ الوداع اور عید الفطر کے لئے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو دوبارہ شروع کرنے اور آن لائن ٹیکسی سروس بحال کرنے کی اجازت دے دی جبکہ کرایوں میں 20 فیصد کمی کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن ختم کرنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے،نفیسہ شاہ

اجلاس میں ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے بڑے شاپنگ مالز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی اور پاور لومز کو کام کرنے کی اجازت دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

Related Posts