کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنماء ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے وباء کوروکنے کے لئے اب تک کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ وفاق اس جان لیوا وائرس سے نجات کے لئے کچھ نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کوئی قانونی کردار نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قومی مالیاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن آئین سے متصادم ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا سے مزید 11 اموات کی تصدیق کردی