پیپلزپارٹی ملک کی خدمت پر یقین اور شواہد پر مبنی بات کرتی ہے،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murtaza Wahab concerned over rise in number of Covid-19 cases in children

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بے جا تنقید کرنے والے جان لیں ہم جھوٹ اور یوٹرن کا سہارا نہیں لیتے۔سندھ حکومت پر تنقید کے جواب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی خدمت پر یقین اور شواہد پر مبنی بات کرتی ہے۔ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ موجودہ گھمبیر حالات مشترکہ جدوجہد کے متقاضی ہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت نے بار بار مل کر کام کرنے کی درخواست کی مگر آپ نے تہیہ کر رکھا ہے کہ نا تو خود کچھ کرنا ہے اور نہ کسی اور کو کچھ مثبت کرنے دینا ہے۔

بے جا تنقید کرنے والے جان لیں ہم آپ کی طرح جھوٹ اور یوٹرن کا سہارا نہیں لیتے، آپ کی اپنی کارکردگی صفر اور کام کرنے والوں پر بے جا تنقید آپ کا وطیرہ بن چکی ہے، شرم و حیا کریں کیونکہ طنزیہ گفتگو اور تنقید سے ملک کی خدمت نہیں ہورہی، یہ بھی یاد رکھیں کہ پیپلز پارٹی آپ کے بے جا الزامات اور تنقید سے گھبرانے والی نہیں ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے بیرون ملک سے آکر سندھ کی طبی سہولیات سے استفادہ کرنے والوں کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے جناح اسپتال میں قائم سائبر نائف کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس سہولت سے نہ صرف پاکستانی بلکہ بیرون ملک سے آنے والے59 مریضوں نے بھی استفادہ کیا، ان میں 33 افغانستان، 9 متحدہ عرب امارات اور 4 سعودی عرب کے مریض شامل ہیں، اس کے علاوہ کینیڈا اور کویت کے تین تین افراد کا یہاں مفت علاج کیا گیا۔

Related Posts