بیجنگ: چین نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کا مقصد ترقی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔
بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈیم منصوبہ دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا اور اس منصوبے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور پاکستان اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اقتصادی تعاون کررہے ہیں۔
انہوں نے ڈیم کے منصوبے پر بھارت کی وزارت خارجہ کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف واضح ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی آبی دہشت گردی روکنے کیلئے بھاشا ڈیم منصوبہ ناگزیر ہے